پاکستان

ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے غیر قانونی طور پر رقم غائب ہونے پر صارف عدالت کا بڑا فیصلہ

یزی پیسہ اکاؤنٹ سے غیر قانونی طور پر رقم غائب ہونے پر صارف عدالت کا بڑا فیصلہ
🔶 پشاور کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ (صارف عدالت) نے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے بغیر اجازت رقم غائب ہونے کے کیس میں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے خلاف اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ فہد الرحمان نامی میٹرک کے طالب علم نے عدالت میں شکایت درج کروائی تھی کہ 14 فروری 2026 کو جب وہ اپنی گھریلو ضروریات کے لیے اکاؤنٹ سے 50,000 روپے نکالنے گیا تو اسے یہ دیکھ کر صدمہ ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں صرف 11,000 روپے باقی ہیں۔
🔶 ٹرانزیکشن ہسٹری چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ 12 فروری 2026 کو اس کے اکاؤنٹ سے 40,000 روپے تین مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے گئے تھے۔ متاثرہ نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ اس نے یہ ٹرانزیکشنز نہیں کیں اور نہ ہی وہ کسی سکیمر یا ہیکر کے ہتھے چڑھا، بلکہ ایزی پیسہ کے سیکیورٹی سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے اسے ان ٹرانزیکشنز کا کوئی نوٹیفکیشن بھی موصول نہیں ہوا۔ ایزی پیسہ ہیلپ لائن پر شکایت کرنے کے باوجود اس کی کوئی داد رسی نہیں کی گئی۔
🔶 عدالتی کارروائی کے دوران نوٹسز ملنے کے باوجود ایزی پیسہ کمپنی کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ اپنا دفاع کرنے عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ شکایت کنندہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی روشنی میں، جج نصراللہ خان گنڈا پور نے فیصلہ سناتے ہوئے ایزی پیسہ کمپنی کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ نوجوان کو اس کی چوری ہونے والی 40,000 روپے کی اصل رقم واپس کرے۔ اس کے علاوہ ذہنی اذیت اور قانونی اخراجات کی مد میں 25,000 روپے بطور ہرجانہ متاثرہ شخص کو ادا کرے، جبکہ مزید 25,000 روپے جرمانے کے طور پر سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker