انٹرنیشنل

دنیا میں تیل کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سٹاک مارکیٹ ہر روز نئے ریکارڈ بنارہی ہیں، امریکی ڈالر پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،امریکا کی معیشت ماضی کے مقابلے اس وقت سب سے بہتر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں نے دنیا میں 8جنگیں ختم کرائی ،میں نے بہت بہت بڑی بڑی جنگیں رکوائیں اور کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں،بہت سی جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں ۔

ان کا کہناتھا کہ آٹھ جنگیں رکوانے پر میں نوبیل انعام ملنے کا حقدار تھا،تاریخ میں کسی صدر نے اتنی جنگیں نہ رکوائیں ،میری وجہ سے یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوئی،میں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا۔

صدرٹرمپ کا کہناتھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker