پاکستان
مولانا فضل الرحمان سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے ثالث بننے کو تیار، شرائط سے آگاہ کر دیا
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر ملکی سیاست میں اہمیت اختیار کر گئے ہیں، انہوں نے سیاسی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ثالث بننے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کو اپنی شرائط پیش کردیں ہیں جس کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم کو دی ۔
کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک کےخاتمے،تنازعات طے کرانے کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں،مولانا فضل الرحمان کی مصالحانہ کردار کیلئے پیش کی گئی شرائط سے بھی آگاہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد رابطے کا امکان ہے۔



