پاکستان

ن لیگ اور پی پی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، آئی ایم ایف شرائط پر مبنی بلوں سمیت 30بلوں کی منظوری پر اتفاق

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کےدرمیان پارلیمانی کمیٹی برائےانتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے،کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker