بلوچستان میں مسافر بسوں کیلئے سیکیورٹی ہدایات سخت

بلوچستان میں مسافر بسوں کیلئے سیکیورٹی ہدایات سخت
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام مسافر بسوں اور بین الاضلاعی پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ہدایت کے مطابق روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، مستقل پتہ اور موبائل نمبر سمیت مکمل ریکارڈ مرتب کرکے کم از کم 10 دن تک محفوظ رکھنا ہوگا۔ تمام بسوں میں معیاری اور فعال سی سی ٹی وی کیمرے نصب رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔شناختی دستاویزات کے بغیر افراد کو سفر کی اجازت نہ دینے، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دینے اور غیر قانونی تارکینِ وطن کو سفری سہولت فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے، معطلی، پرمٹ منسوخی یا دیگر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے


