انٹرنیشنل
سعودی عرب کا ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو ورک پرمٹ کے ساتھ فیملی ویزا پراسیس کرنے کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب نے ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو ورک پرمٹ کے ساتھ فیملی ویزا پراسیس کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے تعاون سے ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو اب اپنے اہلِ خانہ کو مملکت بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اہل زیرِ کفالت افراد میں شریکِ حیات، 25 سال سے کم عمر بیٹے اور غیر شادی شدہ بیٹیاں شامل ہیں، یہ افراد گھر کے سربراہ کے ورک ویزے کے مراحل مکمل ہونے کے ساتھ ہی اپنے انٹری ویزے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب پہنچنے کے بعد مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ان کی رہائش کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔



