انٹرنیشنل

پاناما میں 7.6 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک کیلئے سونامی وارننگ جاری

پاناما سٹی اور پاناما ریجن میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، امریکی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد متعدد ممالک کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ حکام نے ساحلی علاقوں میں ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔

امریکی سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق آئندہ تین گھنٹوں کے دوران پاناما اور کولمبیا کے ساحلوں پر خطرناک سونامی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔
سونامی کی وارننگ میکسیکو، ایل سلواڈور، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، گوئٹے مالا اور کوسٹا ریکا کیلئے بھی جاری کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے متاثرہ ساحلی علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، زلزلے سے ممکنہ جانی و مالی نقصان اور سونامی کے خطرے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

زلزلے کیوں آتے ہیں اور ان کی شدت کیسے ناپی جاتی ہے؟
زمین کی بیرونی تہہ مختلف بڑی اور چھوٹی ٹیکٹونک پلیٹوں پر مشتمل ہے، جو مسلسل حرکت کرتی رہتی ہیں۔

ان پلیٹوں کے ٹکرانے، ایک دوسرے سے دور ہونے یا پھسلنے کے باعث زمین کے اندر جمع توانائی اچانک خارج ہوتی ہے، جس سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔

زلزلے کی شدت اور مقام کا تعین جدید آلات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ زلزلے کی گہرائی بھی اس کے اثرات پر اثرانداز ہوتی ہے۔ کم گہرائی میں آنے والے زلزلے زیادہ شدید محسوس ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker