پاکستان
وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع ہوگیا۔
ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاری ہے۔
اس کے علاوہ عازمین حج سیونگ پلان میں ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ رقم جمع کراسکیں گے،حج سیونگ پلان میں بچت کی مدت کے انتخاب اور فیملی ٹرانسفر کی سہولت بھی شامل ہوگی۔
ترجمان کے مطابق حج سیونگ پلان کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔



