پاکستان
امریکا جانے کی خواہشمند طالبہ نے 50 لاکھ کے فراڈ پر خودکشی کرلی
اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ طالبہ نے امریکا جانے کے لیے ایجنٹ کو 50 لاکھ روپے دیے تھے، ایجنٹ کی فراہم کردہ دستاویزات جعلی ہونے پر طالبہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔



