انٹرنیشنل

فوجی اڈے کے حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے پر فیصلہ نہیں کیا۔

حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کی سزائے موت کی منظوری دے دی ہے لیکن سزائے موت براہ راست دکھانے پر فیصلہ نہیں کیا۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاکہ معلوم نہیں پینٹاگون کی جانب سے حملہ آور ندال ملک کی سزائے موت کی لائیو اسٹریم ہوگی یا نہیں‏، اگر براہ راست دکھائی بھی گئی تو نہیں دیکھوں گا۔

اس سے قبل پینٹاگون نے امریکی فوجی ندال ملک کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا تھا، فورٹ ہڈ بیس حملے کے مجرم کو 3 دسمبرکو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت دی جائے گی۔

ندال کو 2009 میں ٹیکساس کےفوجی اڈے میں فائرنگ پرسزا سنائی گئی، اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker