بلوچستان

خضدار: ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق

خضدار: سنی ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق، تعلق باغبانہ سے بتایا جا رہا ہے
خضدار کے علاقے سنی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی شناخت عبدالوحید ولد عبدالعزیز، قوم نتھونی، محمد اسلم ولد دین محمد، قوم نتھونی، بلال احمد ولد محمد اسلم، قوم نتھونی، اور عبدالغنی ولد سفر خان، قوم نتھونی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹے اور کزن بھی شامل ہیں، جبکہ تمام افراد کا تعلق خضدار کے علاقے باغبانہ سے بتایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker