پاکستان

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فضل حق خان کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے ہے جس سے دستی بم بھی برآمد کیا گیا، گرفتار دہشت گرد غیر ملکی ہینڈلر کی ہدایات پر شہر میں موجود تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانےکا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker