بلوچستان
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر علی مدد جتک کی قیادت میں کوئٹہ میں جشن ریلی
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر کوئٹہ میں جشن کی ریلی، علی مدد جتک کا خطاب، کہا: پی ٹی آئی ملک کے لیے فتنہ بن چکی ہے۔

خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی خبر کے بعد کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک کی جانب سے جشن کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علی مدد جتک نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے فتنہ بن چکی ہے۔



