پاکستان

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا سے متعلق وفاقی حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت گورنرخیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امور انجام دیں گے اور فرائض کی انجام دہی میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔

حکم نامےکے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے 11رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔

مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹرعامرعبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگارجوہر، ثمربلور، ڈاکٹرسرفراز علی، عامرجاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد،کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کے حکم نامےکے مطابق ثنااللہ ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیےگئے ہیں۔

حکم نامےکے مطابق صوبائی حکومت کے امور آئینی دفعات اور کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔

حکم نامےکے تحت وفاقی حکومت کا جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشاورتی کونسل کا اعلان کیا اور مشاورتی کونسل کے ارکان کو شائننگ اسٹار قرار دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ محمد یحییٰ اخونزادہ ایڈوائزری کونسل کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوں گے۔ مشاورتی کونسل کا اپنا الگ سیکرٹریٹ ہوگا، جسے براہ راست فنڈز دیے جائیں گے،کونسل گورنر خیبرپختونخوا کی معاونت کرےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker