بلوچستان
قلات کے علاقے چھپر سے تین افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقہ چھپر سے تین افراد کی لاشیں برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقہ چھپر میں سڑک کنارے سے گولی لگی تین افراد کی لاش برآمد ہوئی پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سید زاہد حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او صدر تھانہ منیر احمد مینگل، عبدالکریم مینگل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھپر کے علاقہ پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات پہنچا دیا جہاں پر نعشوں کی شناخت سعید احمد ولد نور الدین قوم سمالانی، جمیل احمد ولد عبد العزیز قوم چنال اور عبد الرسول ولد عبدالرشید قوم زہری کے نام سے ہوئی جن کا تعلق دشت گوران قلات سے بتایا جاتا ہے پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کردی مزید تحقیات کی جارہی ہے



