پاکستان

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 18 افسران تبدیل

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کردی گئیں، مجموعی طور پر 18 پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ان احکامات کے تحت مختلف اعلیٰ پولیس افسران کو نئے عہدوں پر تعینات کرنے کے ساتھ بعض افسران کو سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے جاری کیے ہیں۔ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے تحت کیے گئے ہیں۔

جاری احکامات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر فصیح الدین کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو کو بھی سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ ریجن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح شاکر حسین داوڑ کو آرپی اوکوہاٹ اورزاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ تعینات کردیا گیا ہے، ڈی پی او کرک عمران خان کو بھی سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دیگراحکامات کے مطابق محمد اظہر کو اے آئی جی آپریشنز مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد وقاص خان کو ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے، محمد جمیل اختر کو ڈی پی او اپر سوات اورنیاز محمد کو ڈی پی او کرک کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق احمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاورریجن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد خالد کو ڈی پی او چترال لوئر اورتیمور خان کو ڈی پی او ہری پور مقررکردیا گیا ہے، ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ کو سی پی او پشاوررپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں ریشم جہانگیر کواے آئی جی لاجسٹکس سینٹرل پولیس آفس پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔ ان تبادلوں اور تعیناتیوں کے بعد صوبے کے مختلف پولیس شعبوں اور ریجنز میں افسران کی ذمہ داریاں تبدیل ہوگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker