پاکستان

زبانی کلامی کسی کو آف لوڈ نہیں کیا جا سکے گا، ایف آئی اے امیگریشن کا نیا اسٹینڈنگ آرڈر جاری

کراچی: ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی کو بھی زبانی کلامی آف لوڈ نہیں کیا جا سکے گا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ملک بھر میں ائیرپورٹس، سی پورٹس اور ڈرائی پورٹس کے لیے 12 صفحات پر مشتمل قابل ستائش نیا اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔

2005 کا اسٹینڈنگ آرڈر منسوخ کرتے ہوئے اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 07/2026 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

نئے اسٹینڈنگ آرڈر نے امیگریشن افسران کے جاب ڈسکرپشن سے متعلق عمومی ذمہ داریوں سے متعلق سابقہ ہدایات بھی اس حد تک ختم کردی ہیں جہاں وہ نئے اسٹینڈنگ آرڈر سے متصادم ہوں۔

دستاویز کے مندرجات سے واضح ہوتا ہے کہ نئے نظام میں امیگریشن فیصلوں کو زبانی کارروائی کے بجائے باقاعدہ ڈیجیٹل ریکارڈ، تحریری فیصلے، رسک بیسڈ جانچ، افسر کی ذمہ داری اور IBMS میں مکمل ریکارڈنگ سے منسلک کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker