بلوچستان

بولان میں ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک تصادم مبینہ طور پر 7 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

بولان میں ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک تصادم مبینہ طور پر 7 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

بلوچستان کے علاقے بولان میں قومی شاہراہ پر مچھ کے قریب زمیندار ہوٹل کے مقام پر ٹرک اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں مسافر وین میں سوار افراد متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت اور حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker