کوئٹہ: جوائنٹ روڈ پر پولیس گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید، اہلکار، چار افراد زخمی
کوئٹہ: جوائنٹ روڈ پر پولیس گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک کانسٹیبل شہید، اہلکار سمیت چار افراد زخمی

کوئٹہ: تھانہ شہید امیر محمد دستی کی حدود میں جوائنٹ روڈ پر میر ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل نعمان (8752/C) کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ کانسٹیبل جنید (7042/C) فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں خالد ولد ناصر، عطا محمد ولد عبدالکریم اور حارث ولد علی محمد شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمی خالد کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جبکہ عطا محمد اور حارث راہگیر بتائے جاتے ہیں۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ فائرنگ میں ملوث نامعلوم ملزمان کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔



