انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کے ہائپر سونک میزائل تجربےکے جواب میں شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے

شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، ایک ماہ کے دوران شمالی کوریا کا یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا ہےکہ شمالی کوریا نے پیر کے روز اپنے مشرقی ساحل کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔ ان میں سے ایک میزائل نے 900 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طےکیا۔

جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربےکی سخت مذمت کی ہے۔ جاپانی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں جاپانی سفارت خانے کے ذریعے شمالی کوریا کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے دفتر نے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب حال ہی میں (8 اکتوبر) جنوبی کوریا نے بھی ایک ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ایک ترجمان نے کہا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سےکیےگئے حالیہ میزائل تجربات بظاہر ہمارے ہائپرسونک میزائل کےکامیاب تجربےکے جواب میں طاقت کا مظاہرہ اور اپنی میزائل صلاحیتوں کے اظہار کی کوشش ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا رواں سال 10سے زائد مرتبہ میزائل تجربات کر چکا ہے، جن میں سے 4 گزشتہ ایک ماہ کے دوران کیےگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker