پاکستان

پاک فوج کا فتح 2 ای آر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ’فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج ‘ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل جدید نیویگیشن نظام اور جدید ترین ایویونکس سے لیس ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 2ای آر میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی منفرد پرواز کی راہ اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت اسے دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کے قابل بناتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 کے ایکسٹینڈڈ رینج ورژن سے پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور عملی رسائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران اور متعلقہ سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے میزائل کی تیاری اور تجربے میں حصہ لینے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے فتح 2 میزائل کے ایکسٹینڈڈ رینج ورژن کے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker