بلوچستان
بارکھان میں آٹھ روز قبل اغواءکیے گئے دو سگے بھائی قتل، لاشیں برآمد

ضلع بارکھان میں دو سگے بھائیوں کو مبینہ طور پر اغواءکے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی اپنے علاقے سے ضلع بارکھان جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغواءکر لیا اور آٹھ روز تک اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد آج فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،



