پاکستان
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی حکمت عملی طےکرلی گئی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی حکمت عملی طےکرلی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر جمعرات صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کی توثیق ہوگی۔



