پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صدر نے موقف اختیار کیا کہ خاتون کیلئے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا کنڈکٹ 13 مہینوں میں قابل اعتراض رہا، نیب نے کئی سماعتوں پر التوا لیا، نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا۔

انہوں نے کہا کہ سزا کے بعد اب بشریٰ بی بی کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے، بشریٰ بی بی نے خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کی اپیل پر رہا۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے کہا میرٹ پر اس موقع پر نہ جائیں، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے جبکہ جسٹس باقر نجفی بولے کہ مرکزی اپیل سماعت کیلئے کتنی بار لگی ہے۔

عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو تحریری دلائل کے پوائنٹس جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کہا کہ حکم کا انتظار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker