Quettaبلوچستان

کوئٹہ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر فائرنگ، پیشی پر لایا گیا قیدی زخمی، حملہ آور گرفتار۔

ضلعی کچہری کے احاطے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے جیل سے لائے گئے قیدی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں قیدی زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے پولیس نے تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کچہری پہنچ گئی جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے محرکات سمیت دیگر تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے مطابق کوئٹہ کچہری کے احاطے میں متعدد جوڈیشل مجسٹریٹ عدالتیں بھی قائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker