بلوچستانتازہ ترین

بریکنگ نیوز: کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کے اغواء کی اطلاعات

خاران: مقامی ذرائع کے مطابق خاران کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر برشونکی کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد اللہ کاکڑ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے خاران جا رہے تھے۔ وہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خاران کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ تاحال ضلعی یا صوبائی حکومت کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن کے اغواء کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker