کالمز

معاشی اثرات، خودکشیاں اور معاشرتی زوال پذیری

ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں بھی خودکشیوں کے دردناک واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ریاست کا نظم ونسق کہاں ہے کس نظام سے لوگ فلاح پائیں سمجھ نہیں آرہا، یہ وہ ناکام نظام ہے جو ریاست، حکمرانوں اور انتظامیہ کی ناکامی کا تاثر دے رہا ہے۔

ڈاکٹر بن کر بھی روزگار کے لیے پریشان رہا اور موذی بیماری کا شکار ہوگیا یہ دردناک کہانی ڈاکٹر عمر کی رہی اور پورا خاندان موت کے منہ میں چلا گیا وہاں بھی یہ بات واضح ہوئِی کہ خاندانی نظام ٹوٹنے سے معاشرے میں مضبوط رواداری اور بھائی چارے کا نظام بھی بری طرح مفلوج ہوگیا ہے۔

کراچی میں دوسرا دردناک واقعہ گلشن حدید میں پیش آیا جہاں 5 افراد پر مشتمل خاندان کی ابتدائی طور خودکشی کا واقعہ پولیس نے رپورٹ کیا لیکن ملنے والے خط میں اس شخص نے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بے رخی کا ذکر کیا اور بدترین معاشی حالات کو خاندان کو ختم کرنے کی وجہ بتایا۔

نفسیاتی امراض کے ساتھ پورے پورے خاندان تنہائی کا شکار ہورہے ہیں، بیمار معیشت کے اثرات مہنگائی اور بےروزگاری کی صورت میں انسانوں کو نگل رہی ہے، حکمرانوں، سرکاری افسران ، سیاستدانوں، تاجر و صنعتکاروں اور دیگر ذرائع سے بننے والے امراء کو طرز زندگی لوگوں کی کسمپرسی اور غربت کا مذاق اڑا رہا ہے۔

مقروض ملک کے حکمران اور اشرافیہ کے لباس، رہائشگاہوں اور سواریوں کو دیکھ کر یہ واضح ہے کہ وسائل سے بھرا ملک صرف چند خاندانوں اور ان سے جڑے لوگوں کی ملکیت بن چکا ہے ،کیا یہ اس نظریے کی عکاسی نہیں ہے کہ دنیاصرف سرمایہ داروں، طاقتوروں اور ظالموں کے لیے ہے باقی کسی کو زندہ رہنے کا حق نہیں ہے۔

معاشرے کی زوال پذیری کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے کیوں ہم اس کا حصہ ہیں اور ان معاملات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام اور ناانصافی اور ظلم کو سرتسلیم خم کرکے برداشت کررہے ہیں، افسوس اس بات پر ہے تحریکیں چل رہی ہیں لیکن اقتدار اور قبضے کے لیے لیکن مہنگائی و ناانصافی کے خلاف اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے یہ سب طبقے اور اکائیاں یکجا ہونے کو تیار نہیں ہیں، اسی لیے طاقتور اور بااثر لوگوں کو سرکش بنادیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker