پاکستان

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ قانون نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ قانون کے مراسلے کے مطابق سرکاری محکموں کے لیے قانونی مشیروں کی تقرری کی سفارش 11 نومبر 2024 سے 17 ستمبر 2026 تک کے عرصے کے لیے کی گئی تھی۔ یہ تقرریاں ایڈووکیٹ جنرل آفس کی اسکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی تھیں۔

مراسلے میں تمام انتظامی محکموں کو قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے محکمہ قانون کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نئی تقرریاں جلد کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کی مشاورتی کونسل کے مشیر قانون عامر جاوید نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی طرح سرکاری محکموں میں بھی جلد وکلاء کی تقرری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وکلاء کی تقرری کا عمل میرٹ پر ہوگا، جبکہ ہٹائے جانے والے وکلاء میں سے اگر کوئی میرٹ پر پورا اترا تو اسے بھی دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker