پاکستان

سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر خوارجی زاہد گل ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق خوارجی گل بہادر گروپ سے تھا اور وہ پرانی کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زاہد گل دہشت گردی کے متعدد سنگین واقعات میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔

زاہد گل نے حملے میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری خودکش گاڑی کی خود رہنمائی کی تھی۔ وہ بلی تنگ بینک ڈکیتی میں بھی ملوث تھا، جس میں 60 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔ ڈکیتی کی رقم بکاخیل اور جانی خیل میں بنوں کی دہشت گرد تشکیلوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی ترسیل میں بھی ملوث رہا۔ دو ماہ قبل وہ نئی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے لیے بھی ایک خودکش حملہ آور لایا تھا، تاہم یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زاہد گل کے اگلے اہداف میں کوہاٹ میں پاک فضائیہ کا سیٹ اپ اور پولیس ٹریننگ اسکول شامل تھے، جبکہ دہشت گرد تشکیل کے دیگر کارندے پہلے ہی سکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker