پاکستانتازہ ترین

قومی ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے نومبر میں ہونے والے سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلطان ازلان کپ میں شرکت سے پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ٹیموں سے کھیلنے کا مزید موقع ملے گا اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے سے غیر معمولی تجربہ ملے گا۔

محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 21 ٹیم پہلے ہی سلطان آف جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا اور ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker