پاکستان
سرکاری گاڑی واپس کیوں نہیں کی؟ ڈپٹی اسپیکر کے پی ثریا بی بی کے خلاف پرچہ کٹ گیا
پشاور: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ثریا بی بی نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثریا بی بی لانگ مارچ کے روز سے کہاں ہیں، اس بارے میں معلوم نہیں، انہیں رکن اسمبلی بننے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑی دی گئی تھی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر کو کئی مرتبہ فون کرکے گاڑی واپس لے جانے کا کہا گیا تاہم کوئی بھی گاڑی لینے نہیں آرہا۔



