پاکستان
مولانا فضل الرحمان گورنر راج کو مالِ غنیمت سمجھ کر حصہ مانگ رہے ہیں، طلال چوہدری
وزیرمملکت برائےداخلہ طلال چوہدری نےمولانا فضل الرحمان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہےکہ کےپی میں گورنر راج کومالِ غنیمت سمجھ کرحصہ مانگا جا رہا ہے،ہمیں مولانا فضل الرحمان سے یہ امید نہیں تھی۔

جڑانوالہ میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نےکہا کہ ایمرجنسی آخری آپشن تھا،مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان کی ناکامی کے بعد وفاق نےمجبوراً یہ اقدام اٹھایا،خیبرپختونخوا میں کوئی سیاسی سیٹ اپ بنانے نہیں گئے،ہنگامی حالت مختصر مدت کے لیے ہے اور کوشش ہے کہ سیاسی عمل جلد بحال کردیا جائے۔
طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ جے یو آئی سربراہ دو جماعتوں سے ہارے ہیں،گیارہ سال میں تحریک انصاف کے کسی رہنما پرحملہ نہیں ہوا،ٹی ٹی پی نے انکےحق میں پریس ریلیز جاری کی،پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ٹی پی میں کچھ تو مشترک ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نےکہا کہ دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچنے کے لیے پاکستان سے باہر بھی جائیں گے،دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہونے والے ہر شخص کے خلاف ریاست کارروائی کرے گی۔



