پاکستان

خیبر پختونخوا میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی: نواز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی۔

لندن میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہونا چاہیے تھا، تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال میں خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کس ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل سے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیےکوششیں کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker