بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور دو پولیس اہلکارشہید

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بیدار پل آزاد لاڑو کے مقام پر دوران گشت پولیس اہلکاروں پر مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے، شہید اہلکاروں کے ورثاءکا شدید احتجاج پٹ فیڈر پل پر شہید اہلکاروں کی لاشیں رکھ کر بلاک کردی سندھ بلوچستان ٹریفک معطل قائم مقام ڈی آئی جی پولیس کی امد پانچ روز میں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود بیدار پٹ فیڈر اندرون ڈیرہ مراد جمالی منجھوشوری روڈ آزاد لاڑو کے مقام پر دوران گشت پولیس اہلکاروں پر نا معلوم نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار مالک بگٹی اور احمد لاشاری موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع نصیرابادکے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ادھر واقعے کے خلاف شہیدا کے ورثائ سیاسی پارٹیوں کے ورکرز اور سینکڑوں کی تعداد میں شہری شہید ہونے والوں کی لاش اٹھاکر پٹ فیڈر پل پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دے دیا جس سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی اس دوران قائم مقام۔ڈی آئی جی پولیس نصیراباد رینج محمد معروف عثمان دھرنے کی جگہ پہنچ کر لواحقین سے کامیاب مزاکرات کیے گئے ان کو بتایا گیا کہ شہید اہلکاروں کے قاتلوں کو پانچ روز کے اندر گرفتار کر لیے جائیںگے جس پر احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا واقعے کا مقدمہ صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں درج کرلیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker