Mastungبلوچستان

کھڈکوچہ میں سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ایک تاریخی اقدام ہے، نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے مشکور ہیں: چیئرمین تحصیل کھڈکوچہ و کونسلران

*تحصیل کھڈکوچہ کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل بلوچ، کونسلر عبدالحلیم لکی، کونسلر لونگ خان لانگو کونسلرحاجی محمدانورلانگولیڈیزکونسلرکنڈعمرانی میرغلام قادر شاہوانی ایوب لہڑی اسٹریٹ مکہ ہوٹل کونسلرکنڈعمرانی عبدالغفورشاہوانی کونسلر محمد حنیف شاہوانی آخوری اور دیگر کونسلران نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے مستونگ نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے کھڈکوچہ کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ایک لائقِ تحسین اور عوام دوست اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن اہم پوائنٹس، مساجد، چوراہوں اور گلی کوچوں کو سولر لائٹس سے کور کیا گیا ہے، وہ نہ صرف ٹھیکیدار افضل خان اینڈ برادرز بلکہ ان کی انجینئرز لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اورٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ایم پی اے صاحب اور ان کی ٹیم بخوبی جانتی ہے کہ آج تنقید کرنے والے وہی عناصر ہیں جن کا الیکشن کے دوران کوئی واضح موقف نہیں تھا، جن کی صبح کا دسترخوان کہیں اور اور شام کا دسترخوان کہیں اور ہوتا تھا۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنا قبلہ درست کریں، بعد میں دوسروں پر تنقید کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیانِ کھڈکوچہ کی جانب سے چیف آف ساراوان، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، نوابزادہ پیرہ رئیس رئیسانی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد انور شاہوانی اور ان کے تمام معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کھڈکوچہ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر کے اسے روشنیوں کی جانب گامزن کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker