دلچسپ و عجیب

شوہر کے دیے گئے چھوٹے سے تحفے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

امریکا میں ایک خاتون اس وقت جان کر دنگ رہ گئی جب شوہر کے دیے گئے ایک چھوٹے سے تحفے نے اسے کروڑ پتی بنا دیا۔

جی ہاں واقعی امریکی ریاست ورجینیا میں یہ واقعہ سامنے آیا۔

یہ خوش قسمت خاتون بیڈ فورڈ کاؤنٹی کی رہائشی ہے اور اسے شوہر نے ایک لاٹری ٹکٹ تحفے میں دیا تھا۔

ورجینیا لاٹری حکام کے مطابق شوہر نے 2 لاٹری ٹکٹ خریدے تھے جن کو اسکریچ کرنے پر انعام نکلتا ہے اور دونوں اپنی بیوی کو تحفے میں دے دیے۔

خاتون نے اپنی قسمت کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور لاٹری ٹکٹ کو اسکریچ کیا۔

وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ ایک ٹکٹ میں اس کا سب سے بڑا انعام 5 لاکھ 77 ہزار 777 ڈالرز (16 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) موجود تھا۔

شوہر کی جانب سے ایک چھوٹے سے تحفے نے اس جوڑے کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

اس خاتون نے ورجینیا لاٹری حکام کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کا تحفہ اس کے لیے خوش قسمتی لے کر آیا۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ انعامی رقم کے ساتھ وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تو اس کا کہنا تھا کہ وہ کچھ رقم کو سیاحت پر خرچ کرے گی۔

رپورٹ میں اس جوڑے کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker