بلوچستان

مستونگ : چیف آف بیرک نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی کاوشوں سے شاہوانی قبائل کے طائفہ غل کی ذیلی شاخ بلوزئی کے دو فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

شاہوانی قبائل کے طائفہ غل کی ذیلی شاخ بلوزئی کے دو فریقین کے درمیان19 اکتوبر تا 24 اکتوبر تک جنگ بندی کا اعلان، نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی امن و مصالحتی کوششوں کو عوامی و سماجی حلقوں کا خراجِ تحسین۔۔۔۔

مستونگ//// چیف آف بیرک سفیر امن نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی اور ان کے جرگہ ممبران کی مسلسل خیرخواہانہ کوششوں، دانشمندانہ قیادت اور قبائلی امن کے لیے مخلصانہ جدوجہد کے نتیجے میں شاہوانی قبائل کے طائفہ غل کی ذیلی شاخ بلوزئی کے دو فریقین کے درمیان جاری تنازعے کے خاتمے اور مستقل صلح کی جانب اہم پیش ۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین کے درمیان مورخہ 19 اکتوبر تا 24 اکتوبر تک جنگ بندی کردی گئی اور مذکور تنازع کے مکمل خاتمے کیلئے اسی جنگ بندی کی دوران دونوں فریقین کو تخت ماڑی ہاؤس طلب کرکے تنازع کا مکمل تفصیہ کیاجائے گا۔۔ مذکورہ تنازع میں اہم پیشرفت پر علاقے میں امن و امان کے قیام، کشیدگی میں کمی اور دیرپا مفاہمت کی جانب ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے اپنی قبائلی روایات، تدبر، بردباری اور امن پسندی کو بروئے کار لاتے ہوئے فریقین کے درمیان اختلافات کے خاتمے اور باہمی اعتماد کی بحالی کے لیے مصالحتی کوششیں جاری رکھیں۔ ان کی ان کوششوں کا بنیادی مقصد قبائلی تنازعات کو افہام و تفہیم، گفت و شنید اور جرگے کے ذریعے حل کرنا اور علاقے کو مزید کشیدگی سے محفوظ رکھنا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے جنگ بندی پر اتفاق اور جرگے کی مصالحتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی اور جرگے میں شریک معززین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ قبائلی تنازعات کا پُرامن حل نہ صرف انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے باہمی احترام، بھائی چارے، سماجی استحکام اور علاقے میں پائیدار امن کی راہیں بھی ہموار ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker