کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ایئرپورٹ روڈ پر ناقص حفظانِ صحت اور قوانین کی خلاف ورزی پر 13 فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ اوردو کوسیل کر دیا گیا

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ایئرپورٹ روڈ پر 13 یونٹس جرمانہ، 2 سیل
کوئٹہ، 18 اکتوبر 2026: ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیمز (ہیڈ کوارٹر) نے ایئرپورٹ روڈ اور طور ناصر چوک پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 20 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 13 یونٹس کو ناقص حفظانِ صحت اور قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ جبکہ انتہائی ناقص حالات پر 2 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ اس دوران 6 مختلف اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
کارروائی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
فوڈ سیفٹی ٹیمز کے مطابق 4 ریسٹورنٹس/اسٹریٹ ہوٹلز میں مکھیاں، کھلے کوڑے دان، خراب تیل، زنگ آلود برتن اور گندے ریفریجریٹرز پائے گئے۔
3 سپر مارٹس میں بڑی مقدار میں ایکسپائرڈ ليز، بسکٹ، کافی، مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئیں، جبکہ وہاں گوشت کاٹنے کی جگہ پر کیڑے اور نامعلوم تیل بھی پایا گیا۔
اسی طرح 3 کیفے/بار اور 3 بیکریوں میں کھلی مٹھائیاں، دودھ میں مکھیاں، فنگس زدہ فریزر، ایکسپائرڈ اشیاء اور بی ایف اے لائسنس نہ ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔
جبکہ 2 ریسٹورنٹس کو انتہائی غیر حفظانِ صحت حالات، احاطے میں مکڑی کے جالے، کیڑوں کی موجودگی اور ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔
مزید 3 فوڈ بزنس آپریٹرز کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ دیگر یونٹس تسلی بخش پائے گئے۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی تک بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔



