پاکستان
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر متعلق سماعت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے بعد مختصر حکمنامہ سناتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن حکام کو آج ہی بلدیاتی انتخبات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔



