پاکستان

میر رضا کیس میں جس کی کوتاہی ہوگی، اسے سزا ملے گی: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور جس کی کوتاہی ہوگی اسے سزا ملے گی۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ میر رضا کیس میں سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت ہی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا اور گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 3سینئر وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی اور ناصر شاہ شامل ہیں، کمیٹی رپورٹ کا مطالعہ کرکے کابینہ کو آگاہ کرے گی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی ایک فرد کی غلطی کو پورے محکمے کی غلطی قرار دینا زیادتی ہوگی، یہ وہی سندھ پولیس ہے جس نے بڑے بڑے مقدمات حل کرکے دکھائے۔

صوبائی وزیر نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اورنج لائن کا منصوبہ تیار ہے، ریڈ لائن منصوبے میں یونیورسٹی روڈ پر کام بڑا چیلنج تھا، ریڈلائن کا مشکل اور تکلیف دہ کام مکمل ہو چکا ہے، اب اسٹیشنز اور ڈپو تعمیرکیے جانے ہیں، اب یونیورسٹی روڈ پر زیادہ پریشانی نہیں، تجاوزات کے مسائل موجود ہیں جب کہ یلولائن پرکام شروع ہونا ہے، جام صادق پل کا دوسرا حصہ بھی جلد مکمل ہوجائےگا، یلولائن پر کام کے دوران بھی ٹریفک کے کچھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، شہریوں کو پیش آنے والی زحمت پر پیشگی معذرت خواہ ہوں، نومبر میں بڑی تعداد میں ڈبل ڈیکر بسیں پہنچ رہی ہیں، مسلسل محنت کے بعد کراچی کا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker