Khyber Pakhtunkhwaپاکستان

سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کیخلاف درخواست پر 10 روز میں اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے مطابق سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے ان کے بھائی محمد عامر نے درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے، ایمرجنسی یا گورنر راج میں بھی وزیراعلیٰ کی غیر قانونی حراست کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے فریقین سے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ گرفتار ہیں یا کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔

عدالت نے اس حوالے سے آئی جی، سی سی پی او، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ 10 روز میں سہیل آفریدی کی موجودگی اور حیثیت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔

بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker