تعلیم

اسلام آباد: جاپان کے تعاون سے طالبات کےلئے ماڈل پرائمری اسکول کا افتتاح کردیا گیا

پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے حکومت جاپان کے تعاون سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترنول میں ٹائن گرلز ماڈل پرائمری اسکول کا افتتاح کیا۔

حکومت جاپان نے گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس (جی جی پی) گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے ذریعے اس پروجیکٹ کے لیے 44,025 امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی۔

اس منصوبے کو کمیونٹی سروسز پروگرام نے مکمل کیا جو ایک غیر سرکاری تنظیم ہے۔ یہ تنظیم پاکستان بھر میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صاف پانی، اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ذریعے کمزور اور پسماندہ کمیونٹیز کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

اس تنظیم نے اسکول کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے جس میں 8 کلاس رومز اور اسکول کی دیگر ضروری سہولیات جیسے پرنسپل کا دفتر، واش روم، کھیل کا میدان اور 250 طلباء کی کرسیاں شامل ہیں۔ نو تعمیر شدہ اسکول میں 240 اندراج شدہ طلباء کے لیے ایک محفوظ، آرام دہ اور جدید سیکھنے کا ماحول میسر ہے۔

جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل موسمی حالات کے باوجود پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل پر وہ منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم نہ صرف ایک بنیادی انسانی حق اور انسانی سلامتی کا بنیادی ستون ہے بلکہ ایک بہتر اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے اور بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جاپان کے ترقیاتی تعاون کی بنیادی ترجیح تعلیم ہے۔

اکاماتسو شوئیچی نے پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کے لیے جاپان کے عزم پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اسکول جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کی لازوال علامت کے طور پر کھڑا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker