پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں بجلی کی ترسیل کا نظام : حکومت کا بڑا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں بجلی کی ترسیل کا نظام مکمل انڈر گراونڈ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے ملپور میں قائم تجاوزات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے اورڈپٹی کمشنراسلام آباد نے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد انتظامیہ کو بھارہ کہو میں سرکاری زمین سے قبضہ ختم کرانے کی ہدایت کی۔ کہا قبضہ کرنے والا جتنا قصور وارہے،سی ڈی اے کا متعلقہ افسر بھی اتنا ذمہ دارہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا اسلام آباد میں 150 ہاؤسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں۔ 108 کنال اراضی ملپورمیں غیر قانونی قبضے میں ہیں۔ 30،30 سال سے لوگ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارہ کہو میں قبضے کی زمین واگزار کرانے کی ہدایت کر دی۔ کہا سرکار کی 108 کنال زمین یہاں سے واگزار کروا کر تین میوزیم بنائیں گے۔ آرمی میوزیم بھی شامل ہے۔ پرانے سیکٹرز جی سکس ، سیون، نائن اور جی ٹین کی تعمیر نو کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا آئندہ دو سال میں اسلام آباد میں کوئی کھمبا نہیں ہوگا۔ آئیسکو کےساتھ مل کر بجلی کے کھمبے ختم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker