پاکستان
سرکاری حج اسکیم کےتحت دوسری قسط جمع کروانے کی مہلت ختم

سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط جمع کروانے کی مہلت ختم ہوگئی۔ ادائیگی نہ کرنے والے درخواست گزاروں کو پہلی قسط واپس کر دی جائے گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 1200 عازمین حج نے مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہیں کروائی تھی۔ اس لیے قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع کی گئی تھی۔
دوسری قسط جمع نہ کروانے والے عازمین حج کو انفرادی پیغامات بھی ارسال کیے گئے۔ توسیع شدہ مہلت رات 12 بجے ختم ہو چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق ادائیگی نہ کرنے والوں کی درخواست منسوخ کر کے پہلی قسط واپس کر دی جائے گی۔



