جرم

شیخوپورہ: لیڈی ہیلتھ ورکر کے گھر میں کام کرنیوالی کمسن ملازمہ تشدد سے ہلاک

شیخوپورہ میں گھر میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ اہلخانہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ کے علاقے اولکھ پارک میں پیش آیا جہاں لیڈی ہیلتھ ورکر، اس کے شوہر اور 20 سال کے بیٹے نے مل کر گھرمیں کام کرنے والی 12سال کی زینب کو ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کرکے مارڈالا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکر کے شوہر کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون اور اس کے بیٹے کو پکڑنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

مقتولہ زینب کی والدہ کے مطابق 12 سالہ بچی صرف 4 ہزار مہینہ پر فرخندہ بی بی کے ہاں کل وقتی ملازم تھی۔

کم عمر بچی کی موت پر اہل خانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker