پاکستان
وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ملازمین کو 90 روز میں ڈیکلیریشن جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت نے غیر ملکی شہریت سے متعلق پرفارما بھی جاری کردیا جس میں وزارتوں اور ڈویژنز کو ماتحت افسران کے متعلق تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور زیرِ کفالت افراد کی سفری دستاویزات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے جب کہ غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔



