بزنس

آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا ہے۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کی ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2026 کی اقتصادی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور مالی سال 26-2025 میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح شہری علاقوں میں 7.4 فیصد رہی جب کہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 6 فیصد رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق فروری سے جون 2026 کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد اضافہ ہوا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔

ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال مہنگائی 8 اعشاریہ 2 فیصدکو چھو سکتی ہے۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف نے بھی رواں مالی سال میں مہنگائی 10 فیصد تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

مہنگائی کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں سے پیدا مشرق وسطیٰ کشیدگی ہے۔ جنگ نے تیل کی ترسیل روک کر اس کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ مہنگے تیل اور مہنگے نقل و حمل کے باعث اجناس کی قیمتیں انتہائی بلندی کو چھونے لگی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker