پاکستان
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا 22 سالہ سفر اختتام پذیر، آج سے صرف ای پاسپورٹس جاری ہوں گے

پاکستان میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا 22 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا، آج سے ملک بھر میں شہریوں کو صرف ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق پہلے سے جاری کیے گئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی میعاد ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے، تاہم میعاد پوری ہونے کے بعد ان کی تجدید نہیں ہوسکے گی۔
پاکستان میں ای پاسپورٹس کے اجرا کا آغاز مارچ 2022 میں سفارت کاروں اور اسلام آباد کے رہائشیوں سے کیا گیا تھا۔
اگست 2023 میں تمام پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ یا ای پاسپورٹ حاصل کرنے کا اختیار فراہم کیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان میں ہاتھ سے لکھے جانے والے پاسپورٹس کا اجرا قیام پاکستان کے ساتھ ہی شروع ہوگیا تھا۔



