پاکستان

کراچی میں پولیس مقابلے میں تیزی، چند گھنٹوں میں 7 ڈاکو ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلوں میں تیزی آگئی، چند گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 ڈاکو مارے گئے۔

شہر قائد میں بڑھتے جرائم کو روکنے کے لیے پولیس بھی مستعد ہو گئی، شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 7 ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔

چند گھنٹوں میں 4 پولیس مقابلے سامنے آئے جس میں بفرزون میں مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوئے جب کہ خواجہ اجمیر میں 2 ڈاکو مقابلے میں مارے گئے۔

کورنگی میں 2 اور شاہ فیصل میں ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker