پاکستان

او جی ڈی سی نے خیر پور میں گیس کی پیداوار شروع کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کردی ہے، جس سے ملکی گیس سپلائی میں اضافے اور توانائی کے تحفظ کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

اوجی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بترسِم ایسٹ-1 کنویں سے یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 200 بیرل کنڈینسیٹ حاصل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے کنویں کو پیداواری نظام سے منسلک کرنے کے لیے ضروری تنصیبات اور پائپ لائن کا کام مکمل کرنے کے بعد پیداوار شروع کی۔

ترجمان نے بتایا کہ کنویں سے حاصل ہونے والی گیس سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی ہے، جس سے گیس کی فراہمی کے نظام کو مزید تقویت ملے گی۔

کنویں کی پیداوار مستحکم ہونے کے ساتھ گیس کی فراہمی میں مزید اضافے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker